LIVE

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں کال سینٹر سے خاتون کی لاش برآمد

ویب ڈیسک
May 06, 2021
 

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں ایک کال سینٹر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ثمرین کی لاش دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہے، مقتولہ ثمرین بی بی نے اپنے شوہر سے خلع کے لیے عدالت میں کیس دائر کرر کھا تھا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ نے دو شادیاں کی تھیں۔ جائے وقوع سے ثمرین بی بی کے دوموبائل فون غائب تھے۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔