LIVE

مالدیپ کے دارالحکومت میں دھماکا، سابق صدر شدید زخمی

ویب ڈیسک
May 06, 2021
 

دھماکا مالدیپ کے دار الحکومت مالے کے علاقے نیلوافرو ماگو میں سابق صدر اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد نشید کی گاڑی کے قریب ہوا— فوٹو: فائل

مالے: مالدیپ کے دار الحکومت مالے میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سابق صدر اور موجودہ اسپیکر  پارلیمنٹ محمد نشید شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا مالدیپ کے دار الحکومت مالے کے علاقے نیلوافرو ماگو میں سابق صدر اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد نشید کی گاڑی کے قریب ہوا۔

سابق صدر محمد نشید کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔