انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے ڈائریکٹر نے جنوبی ایشیائی ممالک میں قابو سے باہر ہوتی کورونا وبا کو انسانی تباہی قرار دے دیا۔
ریڈ کراس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش اور نیپال میں کورونا مریضوں اور اموات کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین اور اموات کی تعداد رپورٹ ہونے والی تعداد سے کہیں زیادہ ہے ، ہمیں اس انسانی تباہی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان ممالک میں صرف ایک فیصد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاسکی ہے جب کہ بھارت میں یہ شرح 2 فیصد ہے، اس حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ بڑے پیمانے پر انسانی تباہی کو روکا جاسکے۔