LIVE

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی

اشرف ملخم
May 06, 2021
 

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 7.30 فیصد سے کم کرکے 7.20 فیصد اور تین ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 6.92 فیصد سے بڑھا کر 7.04 فیصد کردی گئی۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکٹس،بہبود، شہداء اور پینشنرز سرٹیفکٹس اور سیونگز  اکاؤنٹس اورایک سال کے لیے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع برقرار رہےگی، شرح منافع میں تبدیلی کا اطلاق سات مئی سے ہوگا۔