LIVE

اسلام آباد میں کل شام 6 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان

ویب ڈیسک
May 06, 2021
 

ڈپٹی کمشنر نے  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل شام 6 بجے سے لاک ڈاؤن لگانےکا اعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کل شام 6 بجے سے لاک ڈاؤن لگ جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ  پبلک ٹرانسپورٹ، تمام پارکس اور سیاحتی مقامات بھی کل شام سے بند ہوں گے۔

حمزہ شفقات کے مطابق تمام سیاحتی مقامات کو بند کردیا جائےگا، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لاک ڈاؤن کی پابندی کو یقینی بنائیں گے۔