LIVE

برازیل: منشیات فروشوں سے جھڑپ، پولیس اہلکار سمیت 25 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
May 06, 2021
 

برازیل کے شہر ری ڈی جنیرو میں پولیس کو اطلاع ملی کہ منشیات فروش گروہ بچوں کو اپنے گینگ میں شامل کرنے کی مہم چلارہے ہیں جس پر آپریشن کیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

برازیل میں منشیات فروشوں سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ری ڈی جنیرو میں پولیس کو اطلاع ملی کہ جاکارے زنہو  کے علاقے میں منشیات فروش گروہ بچوں کو اپنے گینگ میں شامل کرنے کی مہم چلارہے ہیں۔

اس اطلاع پر پولیس نے گینگ کیخلاف آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں منشیات فروشوں سے شدید جھڑپیں ہوئیں۔

ان جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔