LIVE

افغان صوبے زابل میں بم دھماکا، بس میں سوار 11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
May 10, 2021
 

افغانستان کے صوبے زابل میں سڑک کنارے بم دھماکے میں بس میں سوار 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق زابل میں مسافر بس چیک پوسٹ کے پاس پہنچی تو سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہو گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

دوسری جانب افغان طالبان نے عید پرتین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ طالبان ترجمان کاکہنا ہے کہ تمام مسلح افرادکو حملے روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔