LIVE

شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بن گئے

ویب ڈیسک
May 11, 2021
 

پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

19 سالہ کوہ پیما شہروز نے یہ کارنامہ آج صبح 5 بج کر 5 منٹ پر سرانجام دیا جس کی اطلاع ان کی ٹیم نے شہروز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

علاوہ ازیں ٹیم کی جانب سے شہروز کی لوکیشن کا میپ بھی شیئر کیا گیا۔

شہروز کاشف اس سے پہلے براڈ پیک بھی سر کرچکے ہیں تاہم ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے یہ پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 8 ہزار 849 میٹر بلندی کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے۔