پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی زمبابوے سے وطن واپسی پر طیارے میں بنائی گئی جیت کے جشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ہرارے سے لاہور پہنچ گئی جبکہ قومی ٹیم خصوصی طیارے سے وطن واپس پہنچی ہے۔
اس دوران طیارے میں ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی جیت کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یونس خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا اور زمبابوے میں بیک ٹو بیک دو سیریز جیتنا اچھا رہا، وطن واپسی ہم اسٹائل میں منا رہے ہیں اور جیت میں شامل سب افراد کو مبارکباد۔