Geo News
Geo News

Time 14 مئی ، 2021
پاکستان

شیخوپورہ، ویگن نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے7 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

شیخوپورہ میں تیز رفتار ویگن نہر میں گرنے سے  اس میں سوار  ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں  7بچے،3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، متاثرہ فیملی قلعہ دیدار سنگھ کی رہائشی ہے اور شیخوپورہ سے براستہ موٹروے خانقاہ ڈوگراں جا رہی تھی۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر وے انٹر چینج سے خانقاہ ڈوگراں روڈ پر  بھٹن پورہ پل پر ٹرن لیتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث ویگن نہر میں گرگئی، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے نہر کے پل پر جنگلا نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

 ڈپٹی کمشنر چوہدری اصغر جوئیہ کے مطابق نہر سے 11 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔