Geo News
Geo News

Time 14 مئی ، 2021
پاکستان

حکومت دوسرے ممالک سے صدقات، فطرات لینے پر مجبور ہوگئی، سراج الحق

 
فوٹو" فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ ہم روزانہ کے اخراجات کے لیے آئی ایم ایف کے غلام بن گئے ہیں، حکومت دوسرے ممالک سے صدقات اور فطرات لینے پر  مجبور ہوگئی ہے۔

پشاور میں الخدمت فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ  استحصالی نظام کی وجہ سے پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہوگیا، دوسرے ممالک سے صدقات اور فطرات لینے پر حکومت مجبور ہوگئی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی نہیں، بدانتظامی اورکرپشن کے باعث ملک معاشی تباہی سے دوچار ہے، موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی سابقہ حکمرانوں سے مختلف نہیں، ہماری لڑائی کسی چہرے سے نہیں ، نظام سے ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی تک ان کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،عرب ممالک کے بجائے ملکی عوام کے جذبات کو دیکھنا چاہیے۔