LIVE

تین آنکھوں والا عجیب و غریب بچھڑا

ویب ڈیسک
May 15, 2021
 

فوٹو غیر ملکی میڈیا

دنیا کا پہلا تین آنکھوں والا بچھڑا برطانیہ کے علاقے ویلز کے فارم میں دیکھا گیا جس نے کئی لوگوں کو گہری سوچ میں مبتلا کر دیا ہے۔

ویلز کے ایک فارم میں جانوروں کی ڈاکٹر 'مالن ہیوز 'معائنہ کی غرض سے گئیں تو انہوں نے تین آنکھوں والا بچھڑا دیکھا جس کی تصاویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بچھڑے کی عمر 4 ماہ ہے جو کہ صحت مند ہے جب کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا اسے اس تیسری اضافی آنکھ سے کچھ دکھائی دیتا ہے یا نہیں۔

مالن ہیوز کے مطابق بحیثیت ڈاکٹر اس قسم کا جانور انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بظاہر اس کی یہ آنکھ بالکل ٹھیک لگتی ہے لیکن اس کی آنکھ میں سے کسی قسم کا مواد خارج ہو رہا ہے، اس لیے یہ جاننا ناممکن ہے کہ دراصل اس کی آنکھ کے اندر ہو کیا رہا ہے۔