LIVE

امیر ممالک بچوں کی ویکسینیشن سے قبل غریب ممالک کو ویکسین عطیہ کریں، ڈبلیو ایچ او

ویب ڈیسک
May 15, 2021
 

عالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ امیر ممالک میں بچوں کی کورونا ویکسینیشن کرنے سے قبل عالمی سطح پر غریب ممالک میں ویکسینیشن شروع کی جائے، ترقی یافتہ ممالک کوویکس پروگرام میں کورونا ویکسین کی خوراکیں عطیہ کریں۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ادھانوم کا کہناہے کہ امیر ممالک اب بچوں اور ٹین ایجرز کی کوروناویکسینیشن کررہےہیں جبکہ غریب ممالک بمشکل ہی طبی عملے اور غیرمحفوظ افراد کیلئے کوروناویکسینیشن شروع کرسکےہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیر ممالک کو نوجوان اور صحت مند افراد کی ویکسینیشن کرنے کے بجائے کوویکس گلوبل ویکسین شیئرنگ کو کوروناخوراکیں عطیہ کرنی چاہئیں تاکہ تمام ممالک میں ضرورت مند افراد کو تحفظ دیاجاسکے۔