LIVE

عید ختم، ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال

ویب ڈیسک
May 16, 2021
 

این سی او سی کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ آج سے بحال کر دی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں  گنجائش سے 50 فیصد کم مسافروں کوبٹھایاجاسکےگا  جبکہ ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

حکومتی اعلان کے مطابق  پشاور میں بی آر ٹی سروس بھی صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک دوبارہ شروع کردی گئی ہے جبکہ تمام دفاتر  بھی50 فیصدحاضری کے ساتھ کل سے کھول دیے جائیں گے۔

بازار رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے  جبکہ ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کا اجلاس 19 مئی کو ہوگا۔