LIVE

پاکستان، 30 سال اور زائد عمر افرادکی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

ویب ڈیسک
May 16, 2021
 

ملک میں 30  سال اور  اس سے زائد عمر کے افرادکی کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز  آج سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق  عید کی چھٹیوں کے بعد پنجاب اور  اسلام آباد میں ویکسین مراکز  دوبارہ کھل چکے ہیں جبکہ ایکسپو سینٹر کراچی میں بھی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی)  نے بھی  عوام سے ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کروانے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈ بینک کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کے لیے پاکستان کو 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالرگرانٹ کی دوبارہ منظوری دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ورلڈبینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 'پینڈیمک ریسپانس ایفیکٹونس ان پاکستان' پراجیکٹ کی تنظیم نوکی منظوری دی گئی ہے، منصوبے کی تنظیم نو کی منظوری وفاقی حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔