LIVE

صنم جنگ کا اداکار فیصل قریشی سے کیا رشتہ ہے؟

ویب ڈیسک
May 16, 2021
 

فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے دو مقبول ترین فنکار فیصل قریشی اور  صنم جنگ آپس میں رشتہ دار ہیں جس کا انکشاف فیصل قریشی نے کیا۔

دونوں اداکاروں نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی اور دوران گفتگو ایک دوسرے کے ساتھ اپنے رشتے کی وضاحت دی۔

فیصل قریشی نے بات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں دور کے رشتہ دار ہیں، میری پھوپھو کی بیٹی صنم کی کزن ہے۔

اداکارہ صنم جنگ نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ فیصل کی پھوپھو کی بیٹی (کزن) 'پریسا' میری امی کے کزن کی بیٹی ہے یوں وہ صنم کی بھی کزن ہوئی۔

اس طرح دونوں کا آپس میں تعلق ہے جس کے بارے میں مداحوں کو پہلی بار معلوم ہوا ہے۔