LIVE

ایف اے کپ میں لیسٹر سٹی کی فتح، کھلاڑیوں کا جشن میں فلسطین سے اظہار یکجہتی

ویب ڈیسک
May 16, 2021
 

ویمبلے میں کھیلے گئے ایف اے کپ کے فائنل میں لیسٹر سٹی نے چیلسی کو ایک گول سے ہرا کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

لندن کا ویملبے اسٹیڈیم میں ایف اے کپ کے فائنل میں لیسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی جدوجہد جاری رہی۔

میچ کا پہلا ہاف بغیر گول کے ختم ہوا، پھر 62ویں منٹ میں ٹائیلیمنز نے خوبصورت گول بنایا اور لیسٹر کو برتری دلا دی۔

اس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی لیکن کوئی ٹیم گول نہ بنا پائی اور لیسٹر سٹی نے ایک صفر کی فتح کے ساتھ پہلی مرتبہ ایف اے کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فاتح ٹیم کے جشن میں فلسطین کا رنگ بھی نمایاں دکھائی دیا، لیسٹر سٹی کے دو کھلاڑیوں نے فلسطینی پرچم تھام کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیا، انگلینڈ میں فلسطین کے سفیر نے کھلاڑیوں اور کلب کی جانب سے حمایت پر لیسٹر سٹی سے اظہار تشکر بھی کیا۔