20 مئی ، 2021
حال ہی میں جنوبی کوریا کے ایک برینڈ نے منفرد طرز کی جینز متعارف کروائی ہے جسے دیکھ کر کسی کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تو کوئی حیرانی میں مبتلا ہوگیا۔
جینز کا فیشن کسی دور میں پرانا نہیں ہوا، ہمیشہ سے ہی مختلف طرز کی جینز لڑکوں سمیت لڑکیوں میں بھی کافی مقبول رہی ہے، پھر چاہے وہ گھٹنوں پر سے ذرا سا پھٹا ہوا حصہ ہی کیوں نا ہو۔
تاہم اس برینڈ نے رواں سال دو منفرد ڈیزائنز نکالے ہیں اور اس جینز کو سلیش جینز کا نام دیا گیا ہے۔
سلیش جینز میں مختلف ڈیزائنز متعارف کروائے گئے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائنچوں کے درمیان ایک سے زیادہ کٹاؤ موجود ہیں جب کہ دوسرے ڈیزائن میں ایک کٹاؤ دیکھا جاسکتا ہے۔
برینڈ نے اس جینز کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں جس پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
متعدد افراد کا خیال تھا کہ اس طرح کی انوکھی جینز فیشن میں جدت کی اعلیٰ مثال ہے جب کہ کچھ لوگوں نے اسے بے تکا بھی کہا۔