24 مئی ، 2021
خواتین کیلئے احساس سیونگ والٹس اور بینک اکاؤنٹ پروگرام کی تقریب میں ایک خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے ’بینظیر کارڈ‘ کے پیسے نہ آنے کی شکایت کردی۔
احساس سیونگ والٹس اور بینک اکاؤنٹ پروگرام کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے ایک عورت نے شکایت کی کہ اس کے پاس بینظیر کارڈ ہے اورپیسے نہیں ملے ہیں۔
اس پر وزیر اعظم عمرا خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’یہ بینظیر نہیں یہ احساس پروگرام ہے ، یہ نیا ہے‘۔
اس دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بینظیر پروگرام بند ہوگیا ہے، اس لیے آپ کو دوسرے میں شامل کیا ہے۔