24 مئی ، 2021
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالتی اجازت کے باوجود لندن جانے سے روکنے والے سب انسپکٹر رانا اعجاز کو 10 ہزار روپے انعام مل گیا۔
لاہورائیرپورٹ پر شہبازشریف کو روکنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سب انسپکٹر رانا اعجاز کو تعریفی سرٹیفکیٹ ڈائریکٹر زون ون ڈاکٹر رضوان نے جا ری کیا۔
سرٹیفکیٹ کے مطابق انسپکٹر رانا اعجاز نے پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر نے لسٹ میں نام ہونے کے باعث شہباز شریف کو باہر جانے سے روکا جو قابل تحسین ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن کے سب انسپکٹر رانا اعجاز کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور 10ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔
خیال رہے کہ 7 مئی کو مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو ائیرپورٹ پر لندن جانے سے روک دیا تھا۔