LIVE

کرسچن بیٹزمین کی زویا ناصر کیلئے جذباتی پوسٹ

ویب ڈیسک
May 26, 2021
 

فوٹو فائل

کرسچن بیٹزمین نے سابقہ منگیتر اداکارہ زویا ناصر کے ہمراہ پہلی اور آخری پوسٹ شیئر کردی۔

نومسلم جرمن وی لاگر نے انسٹاگرام پر زویا ناصر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

الوداعیہ پوسٹ میں کرسچن بیٹزمین نے لکھا کہ 'میں نے تمہارے ساتھ بہترین وقت گزارا جسے میں کبھی نہیں بھلا پاؤں گا، گزشتہ ڈیڑھ سال کا عرصہ کافی اچھا تھا'۔

وی لاگر کا کہنا تھا کہ 'بدقسمتی سے زندگی سے متعلق ہمارے نظریات ایک دوسرے سے الگ ہیں اور ہم دونوں ہی مختلف مستقبل کے خواہاں ہیں'۔

انہوں نے اداکارہ کی آنے والی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور زویا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ نے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ایک کپل یا انفرادی طور پر جس محبت سے نوازا اس کا شکرگزار ہوں'۔

یاد رہے نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسچن اور اداکارہ زویا کے درمیان گہری دوستی تھی، رواں برس کرسچن نے اسلام قبول کیا اور دونوں نے منگنی کرلی تھی تاہم اب ان کا رشتہ اختتام پذیر ہوگیا۔