26 مئی ، 2021
جدید ٹیکنالوجی کے اس موجودہ دور میں جہاں چھوٹے بچے سوشل میڈیا کے دلدادہ ہیں وہیں بڑی عمر کی خواتین اور مرد حضرات میں بھی اس میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی دادی سے ملوانے جارہے ہیں جنہوں نے شوق کا کوئی مول نہیں جیسی کہاوت پر خوب عمل کیا۔
76 سالہ مسز ورما انسٹاگرام پر بطور انفلوئنسر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور ان کی ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ناصرف محظوظ ہوتے ہیں بلکہ انہیں سراہتے بھی ہیں۔
ویڈیوز میں صرف مسز ورما ہی نہیں بلکہ مسٹر ورما بھی اپنی اہلیہ کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔
مسز ورما نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انسٹاگرام پروفائل گزشتہ برس کووڈ کے لاک ڈاؤن کے دوران ان کی پوتی نے بنائی، اسی نے اس کا استعمال سکھایا۔
مسز ورما شوہر کے ہمراہ ہر انسٹاگرام پر آنے والے ہر ٹرینڈ پر ویڈیوز بناتی ہیں پھر چاہے وہ ٹرانسیشن ٹرینڈ ہو یا پھرتی سے اپنا لباس تبدیل کرنے کا، سوشل میڈیا کے متعدد اکاؤنٹس نے دونوں میاں بیوی کی کافی پذیرائی کی ہے۔
یہ فیشن ایبل دادی اپنی پوتی کے کپڑے پہن کر مختلف ٹرینڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔
عمر کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر مسز ورما کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا عمر شوق کو پورا کرنے کیلیے رکاوٹ بننی چاہیے۔
ان کے اکاؤنٹ کو تقریبا 18 ہزار لوگ فالو کررہے ہیں جب کہ روز سیکڑوں کی تعداد میں ان کے فالوورز میں اضافہ ہورہا ہے۔