LIVE

کیا اداکارہ نادیہ خان نے میرج بیورو کھول لیا؟

ویب ڈیسک
May 26, 2021
 

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ آج کل ان سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ کیا ان کا کوئی میرج بیورو ہے ؟

اداکارہ حال ہی میں شوہر فیصل ممتاز کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں تھیں ،دوران شو انھوں نے مداحوں پر یہ باور کروایا کہ ان کا اپنا کوئی میرج بیورو نہیں ہے۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ہر شخص مجھ سے سوال کرتا ہے آپ کی اور فیصل ممتاز کی ملاقات کیسے ہوئی؟ یا پھر پوچھا جاتا ہے ہماری شادی کیسے ہوگی؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان سے اور فیصل سے یہ سوال اتنی مرتبہ کیا جاچکا ہے کہ متعدد مرتبہ انھیں کاؤنسلنگ بھی کرنی پڑی ۔

نادیہ خان کے مطابق ان کا فی الحال کوئی میرج بیورو نہیں ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں ان کا کوئی میرج بیورو ہو۔

خیال رہے کہ نادیہ خان نےرواں برس ہی پاکستان ائیر فورس کے ریٹائرڈ آفیسر اور فائٹر پائلٹ سے شادی کی ہے۔