26 مئی ، 2021
بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے گلوکار میکا سنگھ کے پاؤں چھولیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی مقامی کافی شاپ کے باہر راکھی ساونت اور میکا سنگھ کی ملاقات ہوئی جسے کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔
دونوں نے کیمروں کے سامنے سلمان خان کی فلم ‘رادھے’ کی تعریف کی جبکہ اس دوران میکا نے بتایا کہ گزرتے ہوئے راکھی کو دیکھا تو فوری چلا آیا۔
میکا نے کہا کہ بگ باس کا رواں سیزن صرف اور صرف راکھی کی وجہ سے چلا ہے۔ اس پر راکھی نے میکا کے پاؤس چھوئے اور شکریہ ادا کیا۔
اپنی تعریف پر راکھی بھی چپ نہ رہ سکیں اورمیکا کی تعریف شروع کردی۔
خیال رہے کہ 2006 میں راکھی ساونت اور میکا سنگھ کا اسکینڈل سامنے آیا تھا اور ایک ٹی وی شو کے دوران اچانک میکا سنگھ نے راکھی کا بوسہ لے لیا تھا جس پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔