Geo News
Geo News

Time 26 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کیرئیر کے ابتداء میں پارٹیز میں لڑائی کے مشورے دیے گئے، تشار کپور

تشار بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار جیتندر کے بیٹے اور ایکتا کپور کے بھائی ہیں— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار تشار کپور نے کیرئیر کے ابتدائی ایام میں دیے جانے والے مشوروں سے پردہ اٹھا دیا۔

تشار کپور کے فلمی دنیا میں 20 سال مکمل ہوگئے ہیں لیکن ان کی شہرت مخصوص کرداروں کے حوالے سے ہی ہے۔

اداکار نے 20 سال مکمل ہونے پر انڈسٹری میں ابتدائی دنوں میں دیے جانے والے مشوروں سے پردہ اٹھایا ہے۔

تشار نے بتایا کہ کیرئیر کے آغاز میں خاموش طبیعت کا مالک تھا اور ان دنوں لوگ مجھے پاگلوں والے مشورے دیتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ پارٹیوں میں جھگڑے کروں اور شاہ رخ خان کی طرح جذباتی اداکاری کرو۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ مضحکہ خیز اور خوفناک تھا کیونکہ فلمی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود میرے ساتھ یہ ہوا لیکن فلمی خاندانوں سے تعلق نہ رکھنے والوں کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہوگا۔

خیال رہے کہ تشار بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار جیتندر کے بیٹے اور ایکتا کپور کے بھائی ہیں۔ انہوں نے کیرئیر کا آغاز 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مجھے کچھ کہنا ہے‘ سے کیا تھا۔