Geo News
Geo News

Time 26 مئی ، 2021
پاکستان

’سندیسے آتے ہیں‘ سن کر سنیل شیٹھی آبدیدہ ہوگئے

سنیل شیٹھی نے رئیلٹی شو میں شرکت کی جہاں بچوں نے مختلف گانوں پر ڈانس کیا— فوٹو: اسکرین گریب

بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی مشہور رئیلٹی شو ‘سپر ڈانسر’ چیپٹر 4 میں ’سندیسے آتے ہیں‘ گیت پر آبدیدہ ہوگئے۔

سنیل شیٹھی نے رئیلٹی شو میں شرکت کی جہاں بچوں نے مختلف گانوں پر ڈانس کیا جبکہ ایسے ہی پروگرام کا کلپ شوسل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ 

کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنیل شیٹھی گیت ‘سندیسے آتے ہیں’ پر رقص کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

اداکار نے اس موقع پر کھڑے ہوکر بچے کو سیلوٹ بھی کیا اور ڈانس کی تعریف کی۔