Geo News
Geo News

Time 26 مئی ، 2021
پاکستان

آج لاہور میں رواں سیزن کا گرم ترین دن رہا، گرمی مزید بڑھے گی

لاہور میں رواں سیزن کا گرم ترین دن، درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آنے والے دنوں میں گرمی مزید بڑھے گی، درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درحہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔