12 جون ، 2021
لاہور ہائیکورٹ نے 63 سال پرانے زمین کے تنازع کا فیصلہ پنجاب حکومت کے حق میں دے دیا۔
پنجاب حکومت نے شہری عطا رسول کو 1958 میں گرو مور فوڈ اسکیم کے تحت 3 برس کیلئے 8کنال اراضی الاٹ کی تھی۔
تاہم اب لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو 1958 میں الاٹ شدہ زمین واپس لینے کا حکم دیا ہے۔
پنجاب حکومت کی درخواست پر جسٹس انوار حسین نے فیصلے میں لکھا کہ حکومت 6 دہائیوں سے زمین کی نیلامی کیلئے کوشش کرتی رہی لیکن عطا رسول نے درخواست بازی سے نیلامی رکوائےرکھی تھی۔
عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت کو اجازت ہے کہ وہ زمین واپس لے کر آج کے دن تک کا لگان بھی وصول کرے۔