LIVE

14 سال سے کم عمر بچوں سے مشقت کا واقعہ دیکھیں تو شکایت کریں، شہزاد رائے

ویب ڈیسک
June 12, 2021
 

گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر  اپنے آس پاس 14 سال سے کم عمر  بچوں سے مشقت لینے کا کوئی واقعہ دیکھیں تو شکایت کریں۔

شہزاد رائے نے کہا کہ شکایت وفاقی وزارت انسانی حقوق کی ہیلپ لائن 1099 پر کی جاسکتی ہے۔

وفاقی وزارت انسانی حقوق نے آج چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر شہزاد رائے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔