LIVE

نیٹو نے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمےکا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
June 14, 2021
 

 نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

نیٹوکا 31 واں سربراہی اجلاس بیلجیئم کے شہر برسلز میں قائم ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوگیا ہے، اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن سمیت نیٹو اتحاد کے 30 رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔

اس موقع پر افتتاحی خطاب میں نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کیا۔

 اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ  اب صرف نیٹو کے سول منتظم کابل میں موجود ہوں گے تاہم افغان سیکیورٹی اداروں کی فنڈنگ کا سلسلہ 2024  تک جاری رہےگا۔

خبرایجنسی کےمطابق نیٹو اجلاس میں شرکا روس کے جارحانہ طرز عمل ، دہشت گردی، سائبر حملوں اور چین کے عروج  سمیت ماحولیاتی تبدیلیوں کے حفاظتی مضمرات پر بھی گفتگو کریں گے۔