25 جون ، 2021
کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز اور ففٹیز اسکور کیں۔
بابر اعظم پی ایس ایل کے 11 میچز میں 554 رنز بنا کر ٹاپ پر رہے اور سب سے زیادہ 7 نصف سنچریاں بھی بابر اعظم نے ہی اسکور کیں۔
ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے صہیب مقصود کو دیا گیا جنہوں نے 12 میچز میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 428 رنز اسکور کیے جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر افتخار احمد قرار پائے۔