Geo News
Geo News

Time 26 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

رنویر سنگھ کو دیکھتے ہی بطور اداکار مسترد کردیا تھا: کرن جوہر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ کے معروف پروڈیوسر کرن جوہر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اداکار رنویر سنگھ کو دیکھتے ہی فلم اسٹار کے طور پر مسترد کردیا تھا اور خیال ظاہر کیا تھا کہ انہیں فلموں میں کام نہیں کرنا چاہیے۔

فلم 'بینڈ باجا بارات' سمیت متعدد سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رنویر سنگھ کو بلاشبہ کسی سپر اسٹار سے کم تسلیم نہیں کیا جاتا تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں کرن جوہر رنویر کے ہمراہ ایک پروگرام میں شریک ہوئے اور ان کے سامنے ایک اعتراف کیا۔

کرن جوہر کا کہنا تھاکہ انہیں نہیں لگتا تھا کہ رنویر میں کچھ ایسا ہے جو انڈسٹری میں ان کی کامیابی کا باعث بنے گا۔

فلم پروڈیوسر نے کہا کہ 10 سال قبل جب میں نے رنویر سنگھ کو دیکھا تو میں نے سوچا یہ کسی فلم اسٹار کی طرح نہیں دکھائی دیتا، اسے فلموں کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔

کرن جوہر نے بتایا کہ بعدازاں جب میں نے اسے پرفارم کرتے دیکھا تو میرا خیال تبدیل ہوا اور میں نے کہا کہ یہ لڑکا ایک اسٹار ہے جو بخوبی اداکاری کرنا جانتا ہے۔