27 جون ، 2021
شوبز انڈسٹری سے منسلک کئی اداکاروں اور گلوکاروں کے بچپن کی تصاویر اب تک ہم آپ کو دِکھا چکے ہیں جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔
آج بھی ہم آپ کے لیے ایک اداکار کے بچپن کی تصویر لائے ہیں جو انہوں نے ماؤں کے عالمی دِن پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔
یقیناً ان کے بچپن کی تصویر اس سے قبل مداحوں نے نہیں دیکھی ہوگی، تو کیا آپ نے پہچانا یہ کون سے معروف اداکار ہیں؟
اپنی والدہ کے ساتھ موجود یہ اداکار 'امیر گیلانی' کے بچپن کی ایک یادگار تصویر ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹے روتے ہوئے امیر گیلانی کو ان کی والدہ کس طرح گال پر بوسہ دے کے بہلا رہی ہیں جبکہ اداکار نے جوانی میں دوبارہ ایسی ہی تصویر لی جس میں وہ اپنی والدہ کے گال پر بوسہ دے رہے ہیں۔