Geo News
Geo News

Time 27 جون ، 2021
پاکستان

بنی گالہ کے نوجوانوں کیلئے کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں: وزیراعظم

فوٹو: عمران خان/ٹوئٹر
فوٹو: عمران خان/ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بنی گالہ کے نوجوانوں کے لیے ہم ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

عمران خان نے بتایا کہ بنی گالہ کے نوجوان کے لیے ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں، انہوں نے کرکٹ گراؤنڈ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔