27 جون ، 2021
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی اور اگلا وزیراعظم پی پی کا جیالا ہو گا۔
کوٹلی، آزاد کشمیر میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کو اس منہگائی سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے، موجودہ حکومت کی کشمیری پالیسی اور رویے پر ہمیشہ سے تنقید کی ہے، کشمیر پر ماضی کے وزرائے اعظم اور عمران خان کے طریقے میں واضح فرق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی طاقت حکومت ہے تو ہماری طاقت پاکستان پیپلز پارٹی ہے، حکومت بنانے کے لیے اپنی جماعت اور اپنے لوگوں کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کی آزادی کی خاطر رکھی گئی، آئندہ آزاد کشمیر کا وزیراعظم جیالا ہوگا، عوام آزادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی ہی حکومت بنائے گی۔
خیال رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں۔