Geo News
Geo News

Time 27 جون ، 2021
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیرفورس بیس پر دو دھماکے، دو اہلکار زخمی

فوٹو: انڈین میڈیا
فوٹو: انڈین میڈیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیر فورس بیس اسٹیشن پر دو دھماکے ہوئے جن میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق  دھماکے ائیر بیس کے ٹیکنیکل ایریا میں ہوئے، ایک دھماکے میں عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرا دھماکا کھلی جگہ پر ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں کسی سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں ائیربیس کے قریب دھماکے میں دو ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وائس ائیر چیف اور ائیر مارشل سے رابطہ کیا اور تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے معلومات لیں۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارتی ائیر مارشل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ جموں جا رہے ہیں۔