27 جون ، 2021
جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد لاہور کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے 300 سے زائد کمپیوٹر آپریٹرز کو 21 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے تنخواہ دے دی گئی۔
خیال رہے کہ لاہور کے کوروناویکسینیشن سینٹرز پر خدمات انجام دینے والے کمپیوٹرآپریٹرز نے آج برڈ ورڈ روڈ پرمحکمہ صحت کے دفترکےباہر احتجاج کیا تھا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تھرڈ پارٹی نےانہیں بھرتی کیا،تھرڈپارٹی نےہی تنخواہ دینا تھی ،ملازمت دیتے وقت 18 سے 24 ہزارروپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا مگراب3ماہ بعدصرف 16 ہزار روپےدیے جا رہے ہیں۔
تنخواہ میں کٹوتی پرکمپیوٹرآپریٹرز نے ویکسینیشن سینٹرز میں کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد تمام افراد کو مکمل تنخواہ ادا کردی گئی۔