Geo News
Geo News

Time 27 جون ، 2021
پاکستان

سوئی سدرن کا گیس کی قیمت میں اضافےکا مطالبہ

فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) نےگیس کی قیمت میں 153 روپے 16پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا۔

سوئی سدرن کی جانب سے  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہےکہ اضافہ آئندہ مالی سال کی ریونیو ضروریات کے لیے مانگا گیا ہے، گیس قیمت میں اضافہ ریونیو شارٹ فال اور ایل این جی سروس کی مد میں کیا جائے۔

اوگرا کا کہنا ہےکہ کمپنی نے ریونیو شارٹ فال میں 109روپے 78پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے،سوئی سدرن نے ایل این جی سروس کی مد میں بھی 43روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگے ہیں۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کی درخواست کی سماعت کل کراچی میں کی جائے گی۔