27 جون ، 2021
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگِٹ سے نامعلوم مسلح افراد نے 6 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق اغوا کیے گئے مزدور ایک نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور پرکام کررہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا۔
لیویز ذرائع نے بتایاکہ اغواکاروں نے 3مزدوروں کوچھوڑدیا جبکہ 3 تاحال لاپتہ ہیں۔
حکام کے مطابق مغوی مزدوروں کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔