LIVE

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

ویب ڈیسک
July 19, 2021
 

فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کےبعد ملک میں فی تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ 

 10 گرام سونےکی قدر 172 روپے اضافے سے 94 ہزار 222 روپے ہے۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 9 ڈالر کمی سے ایک ہزار804 ڈالر فی اونس ہے۔