LIVE

’ممکن ہے طالبان افغانستان پر قبضہ کرلیں‘

ویب ڈیسک
July 22, 2021
 

امریکی وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہےکہ ممکن ہے طالبان افغانستان پر قبضہ کر لیں۔

امریکی حکام نے بریفنگ میں کہا کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مذاکرات سے افغانستان کا سیاسی حل نکل آئے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی فضائی نگرانی جاری رہے گی، مقصد یہی ہے کہ افغانستان سے شدت پسندی اور تشدد نہ پھیلے۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ کابل سے باہر افغانستان میں موجود تمام امریکی اڈوں کو افغان محکمہ دفاع کے حوالے کر دیا گیا ہے، امریکا کے پاس فضائی حملے کرنے کی صلاحیت موجود رہے گی۔