Geo News
Geo News

Time 22 جولائی ، 2021
پاکستان

عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کا دورہ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور تقریباً دو گھنٹے تک شہر کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نےگاڑی روک کر صفائی آپریشن کرنے والے ورکرز سے بھی گفتگو کی۔

عثمان بزدار نے صفائی آپریشن مزید تیز، مؤثر بنانے اور آلائشیں جلد اٹھانے کی ہدایت کی۔