LIVE

چین نے داسو ڈیم پر کام کی رفتار مزید تیز کردی، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
July 22, 2021
 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چین نے داسو ڈیم پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ہر مشکل میں ساتھ دینے پر چین کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے دشمنوں کو ناکامی ہوئی۔ 

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ داسو واقعے کی تحقیقات دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں، داسو واقعے کے پیچھے وہ قوتیں ہیں جو سی پیک کو ناکام کرنا چاہتی ہیں۔