LIVE

ویسٹ انڈیز میں قومی کرکٹ اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی آگئے

ویب ڈیسک
July 22, 2021
 

اسکواڈ کے تمام ارکان کو جمعے سے ٹریننگ کی اجازت مل گئی، پی سی بی— فوٹو: پی سی بی 

ویسٹ انڈیز میں قومی کرکٹ اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی آگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بارباڈوس میں اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعدتمام ارکان کو جمعے سے ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ قومی کرکٹ اسکواڈ کے تمام ارکان کی روم آئسولیشن ختم ہوگئی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔