23 جولائی ، 2021
ترکی میں ساحلی صوبے آرہاوی کےعلاقے میں مکان کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ موجودہ سیلابی صورتحال کے باعث ایک شہری لاپتا ہے، سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 200 افراد کو گھروں سےمحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔