بلوچستان کے شہر گوادر میں بجلی اورپانی کے بحران کےخلاف نیشنل پارٹی کی اپیل پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
شہر میں مظاہرین نے ملا موسیٰ موڑ پر احتجاجی کیمپ لگائے اور ٹائر جلا کر سڑک بند کردی جس کے سبب گوادر پورٹ کی جانب جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا۔
ہڑتال کےباعث گوادر شہر میں دکانیں،مارکیٹیں سمیت بینک بند کردیے گئے جبکہ شہریوں کو نقل و حمل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ گوادر میں بجلی اور پانی کے بحران کےباعث عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کاسامنا ہے جس کے خلاف نیشنل پارٹی کی اپیل پرشٹر ڈاؤن ہرتال کا اعلان کیا گیا تھا۔