29 جولائی ، 2021
2 روز کے سرچ آپریشن کے بعد بالآخر کمشنر گوجرانوالا ذوالفقار احمدگھمن کا گم ہونے والا کتا مل گیا ۔
میونسپل کارپوریشن اور پولیس کی مشترکہ کوششیں رنگ لے آئیں اور ملازمین کتا لےکر کمشنر ہاؤس پہنچ گئے، جرمن شیفرڈ نسل کا کتا 2روز قبل لاپتہ ہوا تھا۔
کتے کی تلاش کے لیے شہر میں رکشوں پر اعلانات کروائے گئے اور گھر گھر تلاشی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا گیا تھا۔
کمشنر گوجرانوالا ذوالفقار احمد گھمن کے پالتو اور جرمن شیفرڈ نسل کے کتے کو میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے کمشنر ہاؤس پہنچا تو دیا لیکن یہ بتانے سے انکار کردیا کہ کتا انہیں کہاں سے ملا۔