Geo News
Geo News

Time 06 اگست ، 2021
دنیا

سابق امریکی وزیر خارجہ کو تحفے میں ملنے والی شراب کی بوتل غائب

امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو جاپان کی جانب سے تحفے میں دی گئی قیمتی شراب کی بوتل غائب ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو کو تحفے میں دی جانے والی شراب کی بوتل امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر سے غائب ہوئی ہے۔

جاپان کی جانب سے دی گئی اس شراب کی بوتل کی قیمت 9 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے جس کے غائب ہونے پر امریکی محکمہ خارجہ نے تحقیقات شروع کردیں۔

دوسری جانب مائیک پومپیو کا کہنا ہےکہ انہوں نے جاپان سے شراب کا تحفہ وصول ہی نہیں کیا، پتا نہیں بوتل کہاں غائب ہوئی۔