LIVE

ڈاکو کو روکنے کی کوشش کرنے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

ویب ڈیسک
August 13, 2021
 

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کرنے والا پولیس اہل کار ڈاکو کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی شب 9بج کر 49 منٹ پر پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فائرنگ سے پولیس اہلکار رمضان شہید اور ایک راہ گیر جاوید زخمی ہوگیا۔ 

پولیس کےمطابق ڈاکو ایک شہری کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہوگیا اور ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

ڈاکو پولیس اہلکار پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس نے دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو ہونے کے باوجود ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

دوسری جانب شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی جس کے بعد میت کو آبائی علاقے نارووال بھیج دیا گیا۔