LIVE

اندرون ملک فضائی سفر کے لیے سول ایوی ایشن کا نیا ہدایت نامہ جاری

ویب ڈیسک
August 13, 2021
 

سی اے اے کے مطابق ایک ڈوز لگانے والے پاکستانی مسافروں کو پہلے دی گئی سفری رعایت 10 ستمبر سے واپس لے لی جائے گی— فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

اندرون ملک فضائی سفر کیلئے 10 ستمبر سے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سی اے اے کےڈپٹی ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال سے زائد عمر افراد مکمل ویکسینیشن کی صورت میں ہی اندرون ملک فضائی سفرکرسکیں گے۔

سی اے اے کے مطابق ایک ڈوز لگانے والے پاکستانی مسافروں کو پہلے دی گئی سفری رعایت 10 ستمبر سے واپس لے لی جائے گی۔

 سی اے اے کے مطابق مجاز اتھارٹی کی ہدایت پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ حکام، اندرون ملک آپریٹ ہونے والی تمام ائیرلائنز سے اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔